تازہ ترین
ملالہ یوسف زئی نے ایک  اور اعزاز حاصل کر لیا

ملالہ یوسف زئی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

ویب ڈیسک:(15 اکتوبر 2018 ) نوبل انعام یافتہ اور پاکستان کی گل مکئی ملالہ یوسف زئی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ جس کے بعد ملالہ آکسفورڈکے مباحثہ سوسائٹی کی سرگرم رکن بن گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اکیس سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے نامور مباحثہ کلب کی سر گرم رکن بن گئی ہیں۔ ملالہ کلب کی جانب سے کرائے جانے والے مباحثوں میں بڑھ چڑھ حصہ لیتی ہیں جس کے سبب انہیں کلب کی سر گرم رکن منتخب کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب گذشتہ برس متنازع حیثیت سے خبروں میں نمایاں رہا، جب ایک مباحثے کے دوران کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوعمر ممبران نے نشے کی حالت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے کوشش کی اور عملے کو دھمکایا۔

واضح رہے کہ ماضی میں برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اورمارگریٹ تھیچر اور نامور بی بی سی میزبان نِک روبنسن آکسفورڈ سوسائٹی کے سرگرم رکن رہے ہیں جس کے بعد اب ملالہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں ملالہ یوسفزئی کے پورٹریٹ آویزاں

ملالہ یوسف زئی ایشیا کے 100 ذہین افراد کی فہرست میں شامل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top