تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کی نمائندہ ویب سائٹ ’’کشمیر میڈیا سروس‘‘ ہیک کرلی گئی

مقبوضہ کشمیر کی نمائندہ ویب سائٹ ’’کشمیر میڈیا سروس‘‘ ہیک کرلی گئی

سری نگر: (28 اگست 2017) مقبوضہ کشمیر کی نمائندہ ویب سائٹ ’’کشمیر میڈیا سروس‘‘ کو ہیک کرلیا گیا۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر پاکستان، چین اور کشمیری قیادت سے متعلق نامناسب مضامین اور بھارتی مواد نشر کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کرنے والی خبروں کی آزاد اور غیرجانبدار ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو ہیکرز نے ہیک کرکے اس پر پاکستان، چین اور کشمیری قیادت سے متعلق نامناسب مضامین اور بھارتی مواد نشر کردیا۔ بھارتی ہیکرز نے کشمیریوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے لانے اور بھارت کا اصل مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ پر مغلظات اور زہر بھی اگلا۔واضح رہے کہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانی ویب سائٹس پر حملوں کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی سرکاری و غیر سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نامعلوم ہیکرز کاوالٹ ڈزنی کی ایک فلم ہیک کرنے کا دعویٰ

امریکی اداروں کے ہاتھوں بنایا گیا سافٹ ویئر ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top