تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 14 مسافر جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 14 مسافر جاں بحق

سری نگر:(14 ستمبر 2018) مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرگئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں چودہ مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ہے۔حادثے میں چودہ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے ے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے افسوسناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اضلع میں کسی مسافر بس کو پیش آنے والا تیسرا حادثہ ہے۔ ضلع میں رواں ماہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پینتالیس سےزائد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آزاد کشمیر: مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

مظفرآباد: ہجیرہ کے قریب بس کھائی میں جا گری، 6 ہلاک، 24 زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top