تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال

سری نگر:(14 ستمبر 2018) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما کے قتل کے خلاف آج سوپور میں مکمل ہڑتال ہے، ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی۔کشمیری میڈیا کے مطابق بارہ مولاکے علاقے زیناگیر میں بھی بھارتی مظالم کےخلاف ہڑتال کی جارہی ہے، سوپور اور زیناگیر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معطل ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز قابض بھارتی فوج نے آٹھ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وتشدد جاری،سوپور میں 2افراد شہید

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری شہید

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top