تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر:(24 ستمبر 2018) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کی شہادت سے 24 گھنٹے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ اسی ضلع میں گزشتہ روز بھی 2 نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا تھا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی ضلع میں 5 نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں سوگ کا سا سماں ہے، سرچ آپریشن کے باعث ضلع کپواڑہ میں پہلے ہی معمولات زندگی معطل ہیں۔ اسی ضلع میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کے اضلاع باندی پورہ اور پلوامہ میں ایک ہفتے قبل ہونے والی نوجوانوں کی شہادت پر آج چوتھے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل، تعلیمی ادارے بند اور ذرائع نقل و حمل نہ ہونے کے باعث شاہراؤں پر مکمل سناٹا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی

سرینگر: قابض بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیاں، ایک کشمیری شہید

Comments are closed.

Scroll To Top