تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج پر 3 روز میں دوسرا حملہ

مقبوضہ کشمیر: قابض فوج پر 3 روز میں دوسرا حملہ

سرینگر (12 فروری 2018) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر 3 روز کے دوران دوسرے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے کرن نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر 2 مسلح افراد نے حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن بھارتی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی اہلکار مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر 3 روز کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ گزشتہ روز بھارتی چھاؤنی سنجوان پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

شہید مقبول بٹ کی برسی: مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر اسمبلی بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

Comments are closed.

Scroll To Top