تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر: فائرنگ سے قابض بھارتی فوج کے میجر سمیت 5 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر: فائرنگ سے قابض بھارتی فوج کے میجر سمیت 5 فوجی ہلاک

سری نگر:(18 فروری 2019) مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورسز نے مسلح افراد کی موجودگی پر علاقے کو گھیرے میں لے کر مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں قابض بھارتی فوج کے ایک میجر سمیت پانچ فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ قابض فوج نے فائرنگ کر کے مزید ایک کشمیری کو شہید کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مشتاق احمد کو ضلع پلوامہ میں شہید کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top