تازہ ترین
مقبوضہ کشمیرمیں پی ایچ ڈی اسکالرمنان وانی کی شہادت کے خلاف ہڑتال

مقبوضہ کشمیرمیں پی ایچ ڈی اسکالرمنان وانی کی شہادت کے خلاف ہڑتال

سری نگر:(12 اکتوبر 2018) بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری پی ایچ ڈی اسکالر منان وانی کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی مقبوضہ کشمیر میں منان وانی کی شہادپر زبردست مظاہرے کیے گئے اس دوران بھارتی فوج نے مظاہرین پر بدترین تشددکیا۔ہڑتال کی کال سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔حریت قیادت نے مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہارکرتےہوئے عالمی برادری سےنوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج نے کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ میں منان وانی سمیت دو کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ ،گولیاں برسائی گئی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔حریت قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم پر نوٹس لے۔چھبیس سالہ ڈاکٹر منان وانی نے علی گڑھ یونیورسٹی سے ارضیات میں پی ایچ ڈی کیا تھا اور ان کا رواں سال 16 جولائی کو ایک کھلا خط سامنے آیا تھا جس میں انہوں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوج کی دہشت گردی میں پی ایچ ڈی اسکالر سمیت 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر مکمل ہڑتال

Comments are closed.

Scroll To Top