تازہ ترین
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی:(14 دسمبر 2018) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالرکمی سے 1243ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کوسونے قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہو گیا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر65800روپے اور فی10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 57413 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 574 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

پاکستانی انجینئر اور ہنرمند جاپان جائیں، مشیر تجارت

Comments are closed.

Scroll To Top