تازہ ترین
معروف پاکستانی گلوکار شہزاد رائے اقوام متحدہ کے سفیر خیرسگالی نامزد

معروف پاکستانی گلوکار شہزاد رائے اقوام متحدہ کے سفیر خیرسگالی نامزد

کراچی: ( 22 نومبر 2017) معروف پاکستانی گلوکارشہزادرائےکواقوام متحدہ نےاپناسفیرخیرسگالی نامزدکردیا۔ شہزاد رائےنےکہا کہ محض علامتی سفیر نہیں بننا چاہتا بلکہ کچھ کردکھانےکی خواہش ہے۔ انہوں نے چھ بچوں کوضمانت پر رہا کرایا اور اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔

سینٹرل جیل میں قیدی بچوں سے خطاب میں شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ دو ہزار تین میں زندگی ٹرسٹ شروع کی جب تک سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر نہیں ہوگی حالات تبدیل نہیں ہون گے ہم نے سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کرنُے کی ٹھانی ہے۔

شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری اسکول کو ٹھیک کرنا منی پاکستان کو ٹھیک کرنے کے برابر ہے مجھے لگتا ہے کہ ہم کرمنل جسٹس سسٹم کو ٹھیک کرسکتے ہیں ہوسکتا ہے کہ ہمیں بہت مخالفت کا سامنا ہو شہزاد رائے کے اس اقدام کو بچوں نے بھي سراہا ان کاکہناتھا کہ جيل سے رہا ہونے کے بعد پڑھے لکھ کر بڑا آدمی بنیں گے۔

شہزاد رائے کے ساتھ زمانت پانے والے بچوں نے بھی اسٹیج پر گانا گا کر مظاہرہ کیا جبکے تقریب میں غیر ملکی شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے کے نئے ویڈیو سانگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

شہزاد رائے کے نئے گانے کاٹیزر جاری کردیا گیا

Comments are closed.

Scroll To Top