تازہ ترین
معروف ناول نگار مظہر کلیم انتقال کر گئے

معروف ناول نگار مظہر کلیم انتقال کر گئے

ملتان:(26 مئی 2018) معروف ناول نگار اور عمران سیریز کے سیکڑوں ناول لکھنے والے مظہر کلیم ملتان میں انتقال کر گئے ہیں۔

نامور ادیب مظہر کلیم طویل عرصےسے بیمار تھے۔ مظہر کلیم کا شمار پاکستان کے کامیاب قانون دانوں میں ہوتا تھا لیکن ان کی ایک وجہ شہرت معروف جاسوسی ناول عمران سیریز بھی تھی۔22 جولائی انی سو بیالیس کوملتان میں پیدا ہونے والے مظہر کلیم نے ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی ٹاک شو “جمہور دی آواز” کے اینکر پرسن بھی رہے۔

مظہر کلیم نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی (سابقہ جامعہ ملتان) سے اردو ادب میں ایم اے اور ایل ایل بی کیا۔ جس کے بعد وہ ملتان بار کونسل کے نائب صدر بھی منتخب ہوئے اور ملتان کی ضلعی عدالتوں کی سربراہ بھی رہے۔جاسوسی ناول ’’عمران سیریز ‘‘ کا آغاز اگرچہ ابن صفی نے کیا لیکن مظہر کلیم نے اپنی عمران سیریز میں نئے کرداروں کو متعارف کروایا۔

یہ بھی پڑھیے

بچوں کے پسندیدہ ڈرامے عینک والا جن کی کردار نصرت آراء عرف بل بتوڑی انتقال کر گئیں

معروف نعت خواں منیبہ شیخ انتقال کر گئیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top