تازہ ترین
معروف موسیقار وجاہت عطرے کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

معروف موسیقار وجاہت عطرے کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

ویب ڈیسک:(26 مئی 2018) پنجابی فلموں کیلئے بے شمار دھنیں تخلیق کرنے والے موسیقار وجاہت عطرے کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا ہے۔ چالیس سالہ کیرئیر کے دوران وجاہت عطرے نے تین ہزار سے زائد گانوں کی دھنیں ترتیب دیں۔لازوال دھنوں کے خالق اور پنجابی فلموں میں سروں کے بے تاج بادشاہ وجاہت عطرے نے پاکستانی فلم انڈسٹری موسیقی کی پرسوز دھنیں عطا کیں۔ انیس سو اڑسٹھ میں فلم پرستان سے کیریئر کا آغاز کرنے والے وجاہت عطرے کے پہلے ہی گانے نے دھوم مچا دی تھی۔

انیس سو چہتر میں فلم ’نوکر وہٹی دا‘ نے انہیں شہریت کی بلندیوں پر پہنچایا تو ان کے گانے ’’زندگی تماشہ بنی‘‘ نے انہیں صفِ اول کے موسیقاروں میں لاکھڑا کیا۔ وجاہت عطرے نے کم و بیش چار سو فلموں میں تین ہزار سے زائد گانوں کی دھنیں ترتیب دیں۔وجاہت عطرے کی کامیاب فلموں میں چن وریام، مکھڑا، شیر خان، نوکر وہٹی دا، عشق خدا اور صاحب جی شامل ہیں۔ چالیس سالہ فلمی کیرئیر میں انہوں نےچودہ نگار ایوارڈ بھی حاصل کئے۔

معروف موسیقار وجاہت عطرے چھبیس مئی دو ہزار سترہ کو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار رنگیلا کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے

سید ضمیر حسین جعفری کی 19ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Comments are closed.

Scroll To Top