تازہ ترین
معروف مزاح نگار مشتاق یوسفی خالق حقیقی سے جا ملے

معروف مزاح نگار مشتاق یوسفی خالق حقیقی سے جا ملے

کراچی: (20 جون 2018) معرو ف مزاح نگار 94 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مشتاق احمد یوسفی کو کچھ عرصہ قبل نمونیا ہوا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ آج 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1923 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے اردو ادب میں اعلیٰ مقام حاصل تھا۔ ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999 میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے بھی نوازا تھا۔مشتاق احمد یوسفی تقسیم ہند کے بعد کراچی آئے اور بینک میں ملازمت اختیار کرلی تھی۔ مشتاق احمد یوسفی کی کتابوں میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت، آب گم اور شام شعریاراں شامل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ممتاز مزاح نگار کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اردو ادب کے نامور مزاح نگار اور شاعر ابن انشاءکی آج 40ویں برسی

سید ضمیر حسین جعفری کی 19ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top