تازہ ترین
معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 برس بیت گئے

معروف قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 برس بیت گئے

ویب ڈیسک:(22 جون 2018) عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے ہیں۔ امجد صابری کی دوسری برسی کے موقع پرلیاقت آباد انڈر پاس کے قریب چراغاں کیا گیا۔

معروف قوال امجد صابری کو دو سال قبل سولہ رمضان کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ مجد صابری معروف قوال صابری گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے۔معروف قوال امجد صابری کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہےمقبول صابری اور غلام فرید صابری نے دنیا بھر میں قوالی کو متعارف کرایا تھا اور عارفانہ کلام میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔ اسی گھرانے میں امجد صابری تئیس دسمبر انیس سو چھہتر کو پیدا ہوئے اور انیس سو اٹھاسی میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنے والد کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو یوں پیش کیا کہ سننے والے جھوم گئے۔امجد صابری اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ہندوستان میں بھی لوگ ان کے دیوانے رہے۔ امجد صابری نے قوالی کے شعبے کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے اس میں نت نئے تجربات کیے اور اسے جدت کے ساتھ پیش کیا۔ان کی چند مشہور قوالیوں میں سے ایک تو ان کے والد اور چاچا مقبول صابری کی قوالی ‘تاجدار حرم’ کو دوبارہ نئے انداز سے پیش کرنا تھا جسے بہت مقبولی حاصل ہوئی۔
ان کی ایک اور مشہور قوالی ‘بھر دو جھولی’ تھی جو ان سے پہلے ان کے والد اور چاچا نے ہی گائی تھی۔ امجد صابری کی ایک اور مشہور قوالی ‘میرا کوئی نہیں ہے تیرا سوا’ تھی۔ اسی طرح خواجہ کی دیوانی بھی لوگوں میں بہت پسند کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

لالی ووڈ کے نامور اداکار سنتوش کمار کی36ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اداکار رنگیلا کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top