تازہ ترین
معروف اداکار ماجد جہانگیر کی فالج کے علاج کیلئے مالی امداد کی اپیل

معروف اداکار ماجد جہانگیر کی فالج کے علاج کیلئے مالی امداد کی اپیل

لاہور: (26 مئی 2018) مزاحیہ ڈرامہ سیریل ففٹی ففٹی میں لوگوں کو ہنسانےوالےماجد جہانگیرکوحالات اوربیماری نےرلادیا۔ معروف فنکاربیوی کےہمراہ پنجاب کی سڑکوں پرشہریوں سےمالی امدادکی اپیل کرنے لگا۔

لوگوں کے چہروں پر اداکاری کے ذریعے مسکراہٹیں بکھیرنے والا فنکار ماجد جہانگیر آج علاج کے لیے لوگوں کی دست عنائیت کا منتظر ہے۔ ماجد جہانگیر نے مزاحیہ ڈرامہ سیریل ففٹی ففٹی میں فن اداکاری کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر تبسم کھلائے۔ چند سال قبل فالج کے حملے نے ماجد جہانگیر کو مفلوج کر دیا ۔ معذوری اور غربت کے باعث یہ اداکار بیوی کے ہمراہ پنجاب کی سڑکوں پر لوگوں سے امداد کی اپیل کرنے پر مجبور ہے۔ فنکار کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں ارباب اختیار ہیں کہ ملکی پہچان بننے والوں پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

معروف اداکار جاوید کوڈو کو پنجاب حکومت نے مالی امداد کا چیک حوالے کردیا

مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن کی ’بل بتوڑی‘ انتقال کرگئیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top