تازہ ترین
معروف اداکارہ بابرہ شریف کی آج 64 ویں سالگرہ

معروف اداکارہ بابرہ شریف کی آج 64 ویں سالگرہ

لاہور (10دسمبر، 2018)پاکستان کی معروف اداکارہ بابرہ شریف آج اپنی 64 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

نٹ کھٹ اداکارہ نے 1973میں اپنے فنی کیریئر کا آغازکیا ، انھوں نے اپنے ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔بابرہ شریف نے 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔منفرد اداکاری کے باعث انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں :

بھولی بھالی سی اداکارہ بابرہ شریف نے10 دسمبر 1954کو لاہور میں آنکھ کھولی ۔لالی وڈ میں اپنی دلنشین اداؤں کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بابرہ شریف نے اداکاری کا سلسلہ 1973میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ “کرن کہانی” سے شروع کیا۔

بابرہ شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں فلم انتظار سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔لیکن فلم میرا نام ہے محبت میں بہترین اداکاری نے بابرہ شریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔بابرہ شریف نے اپنے 23 سالہ فنی کیرئیر میں پیار کا وعدہ، منزل، حق مہر، خدا اور محبت، سلاخیں، دامن، گریبان اور گھائل سمیت 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ چاکلیٹ ہیرو وحید مراد، شہنشاہ جذبات محمد علی اور سلطان راہی سمیت بابرہ شریف اپنے دور کے نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں.

نازیہ حسن کے البم پر بنائی گئی فلم ڈسکو دیوانے میں گلیمرس گرل کے طور پر جلوہ گرہونےوالی بابرہ شریف نے اپنی مقبولیت کے عروج پر ہی فلمی دنیا کوخیر آباد کہہ دیا تھا۔ ستر اور اسی کی دہائی میں بابرہ شریف نے آٹھ نگار ایوارڈ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیے:

پریانکا چوپڑا نے شادی کا بعد اپنا نام تبدیل کر لیا

پاکستانی فلم ’لوڈویڈنگ‘ بھارتی فلم فیسٹیول میں فیچر فلم کیلیے نامزد

Comments are closed.

Scroll To Top