تازہ ترین
معاشی دباؤ نے چین کو امریکا سے تجارت کیلئے مجبور کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ

معاشی دباؤ نے چین کو امریکا سے تجارت کیلئے مجبور کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(14 ستمبر 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاشی دباؤ میں آکر تجارتی معاہدے کیلئے امریکا نہیں بلکہ خود چین مجبور ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی جریدے وال اسٹریٹ میں چھپنے والے آرٹیکل کے مندرجات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ کے باعث چین گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور امریکا سے ٹریڈ کیلئے راضی ہوا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی مصنوعات اربوں ڈالر کی تجارت کررہی ہیں۔ امریکی معیشت کا سنہری دور قریب ہے جب کہ چین اپنی معاشی تاریخ کے مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے دباؤ کا سامنا چین کو تو ہو سکتا ہے لیکن امریکا کو نہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے جبکہ چین کی مارکیٹ تباہ ہو رہی ہے۔ امریکا کی مضبوط معیشت کے باعث چین ٹریڈ کیلئے مجبور ہوا ہے۔ امریکا کو کسی دباؤ کا سامنا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ

امریکا:بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں لیکیج سے متعدد گھروں میں گیس دھماکے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top