تازہ ترین
مظفرگڑھ: دو مسافر وینوں میں تصادم کے باعث 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

مظفرگڑھ: دو مسافر وینوں میں تصادم کے باعث 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

مظفرگڑھ:(13 اکتوبر 2018) اڈا محمد موسی کے قریب دو مسافر وین آپس میں ٹکراگئیں، حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے اڈا موسی کے قریب دو مسافر وینیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں مسافر وین کے دونوں ڈرائیور سمیت چھ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد مسافر زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ریسکیوذرائع  کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیے

تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، چار بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے

سکھر میں دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top