تازہ ترین
مصر کے جنوبی علاقے میں قدیمی قبرستان کی باقیات برآمد

مصر کے جنوبی علاقے میں قدیمی قبرستان کی باقیات برآمد

قاہرہ (26 فروری 2018) مصر کے جنوبی علاقے میں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

مصری خبر رساں ادارے نے وزیر برائے عہد قدیم خالد العینی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ کو جنوبی شہر المینا میں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات ملی ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہوئے اس قبرستان سے سونے کا ایک تاج، 40 تابوت اور ایک ہزار کے قریب مجسموں کے علاوہ برتن، زیورات اور دیگر اہم ساز و سامان کے حصے بھی ملے ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ اس دریافت سے قدیمی مصری تہذیب کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔

واضح رہے کہ یہ قدیمی قبرستان تونہ الجبل سے 4 کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے۔ خالد العینی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت صرف ایک شروعات ہے۔

ان کے خیال میں ہمیں اس قبرستان میں موجود اشیا کو نکالنے اور ان کے تجزیے کے لئے 5 سال درکار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مصر: ٹی وی میزبان کو بچوں کااغواء دکھانے پر قید کی سزا

مصر: جزیرہ نما سینا میں 38 جنگجو ہلاک، 500 گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top