تازہ ترین
مصر میں ساڑھے تین ہزار سال پرانا مقبرہ دریافت

مصر میں ساڑھے تین ہزار سال پرانا مقبرہ دریافت

قاہرہ: (11 ستمبر 2017) مصری آثار قدیمہ کے محکمے کے وزیر خالد العنانی نے دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع شہر الاقصر میں فرعونی دور کے شاہی سنار کا مقبرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الاقصر میں واقع قدیم قبرستان میں مصری آثارقدیمہ کے ماہرین کی نگرانی میں کی جانے والی کھدائی کے دوران یہ مقبرہ تلاش کیا گیا۔ مصری وزیر نے اس مقبرے کو ساڑھے تین ہزار برس سے زائد قدیم قرار دیا ہے۔یہ قبرستان فرعونی ادوار کے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں اور دربار سے منسلک افراد کیلئے مخصوص تھا۔ دریافت کیے گئے مقبرے کی حالت بہت خستہ حال ہے ۔ اس میں شاہی سنار کے مجسمے اوراس کی بیوی کی باقیات کے علاوہ کچھ لوگوں کی حنوط شدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مصر: قاہرہ سے فرعون رمسیس ثانی کا مجسمہ دریافت

دنیا کا آٹھواں بر اعظم دریافت

 

Comments are closed.

Scroll To Top