تازہ ترین
مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، شہباز شریف

مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: (12 دسمبر 2018) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا۔ 62 دن عقوبت خانے میں نیب حکام کو ایک ایک منصوبے کی تفصیل بتائی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کیلئے پوری ایمانداری، قومی جذبے اور دن رات مخلصانہ کوششیں کرکے اس قومی ادارے کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے مریم اورنگزیب کو نامعلوم درخواست پر نوٹس دیا ہے جس کا مقصد انہیں خاموش کرانا ہے۔ مریم اورنگزیب پارٹی کی بہت متحرک، محنتی اور زیرک رہنما ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ سلمان رفیق میرے ساتھ پنجاب کابینہ میں شامل تھے۔ بہت ہی شریف النفس انسان ہیں اور محنت و ایمانداری سے کام کیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب میں جتنی پیشیاں بھگتیں ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ نواز شریف کے دور حکومت میں بجلی کا بہترین پروگرام ہمیشہ کیلئے ختم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے علاوہ پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ 160 ارب روپے کی بچت ان منصوبوں میں کی گئی، یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ گدو پاور پلانٹ میں لگنے والی مشینری کی بجلی کی پیداوار کی صلاحیت 54 فیصد تھی۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں جو پانچ بجلی کے پلانٹس لگائے گئے ان کی جدید ترین بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ نواز شریف کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

شہباز شریف نے نواز شریف کا گذشتہ دور حکومت کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں پاکستان نے بے مثال ترقی کے اہداف حاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ 62 دن عقوبت خانے میں نیب حکام کو ایک ایک منصوبے کی تفصیل بتائی جس پر وہ حیران تھے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم اور شہباز شریف کی ملاقات ختم

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی سیشن ختم ہونے تک توسیع

 

Comments are closed.

Scroll To Top