تازہ ترین
مشال کیس: پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

مشال کیس: پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پشاور: (07 فروری 2018) خیبرپختونخواہ حکومت نے مشال کیس فیصلے میں بری ہونے والے ملزمان کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف حکومت نے مشال قتل کیس سے متعلق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کو ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے کیس تیار کرے گی جس میں 26 رہا ہونے والے ملزمان کے حوالے سے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

حکومت نے دیگر ملزمان کی سزاؤں سے متعلق بھی اپیل دائر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تمام افراد کو سزا ہونی چاہیے، ایمل خان

دوسری جانب مشال خان کے بھائی ایمل خان نے کہا ہے کیس میں ملوث تمام افراد کو سزا ہونی چاہیے۔ ہمارے وکلاء فیصلے پر مشاورت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان یونیورسٹی کو مشال کے نام سے منسوب  کرنے کا وعدہ پورا کریں۔

ایمل خان کا عمران خان کو ٹیلیفون

ادھر مشال خان کے بھائی ایمل خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔عمران خان نے مشال خان کیس میں 26 لوگوں کو بری کیے جانے کے خلاف پختونخواہ حکومت کی اپیل کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ پختونخواہ حکومت نے مشال خان کے اہلخانہ سے انصاف کا وعدہ پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

مشال قتل کیس: ایک ملزم کو سزائے موت سنادی گئی

مشال قتل کیس: کب کیا ہوا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top