تازہ ترین
مسٹری تھرلر ہالی ووڈ مووی ’’دی کمیوٹر‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

مسٹری تھرلر ہالی ووڈ مووی ’’دی کمیوٹر‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجیلیس: (14 ستمبر 2017) ایکشن کے تڑکے سے بھرپور مسٹری تھرلر ہالی ووڈ فلم ’’دی کمیوٹر‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی کہانی مائیکل نامی انشورنس سیلزمین کے گرد گھومتی ہے جو روزانہ آنے جانے میں ٹرین کا طویل سفر کرتا ہے۔ اسی دوران اس کی اجنبی حسینہ سے ملاقات ہوتی ہے۔مسافر خاتون ایک خاص مقصد کے تحت مائیکل سے گفتگو کرتی ہے۔ اس کے گرد سازش کا ایسا جال بُنتی ہے جس سے نکلنا اس سیلزمین کیلئے محال ہوجائے گا۔

فلم میں مائیکل کے مرکزی کردار میں لیام نیسن جلوہ گر ہورہے ہیں، جبکہ یہ مسٹری تھرلر مووی آئندہ برس جنوری میں بڑے پردے کی زینت بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اینی میٹڈ مووی ’’دی لیگو ننجاگو‘‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

ہارر فلم ’’اٹ‘‘ نے 11 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز سے زائد کابزنس کرلیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top