تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) کے وفد کی سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

مسلم لیگ (ن) کے وفد کی سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

اسلا آباد: (12 اکتوبر 2018) مسلم لیگ (ن) کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب، سینیٹر چوہدری تنویر اور سردار یعقوب ناصر پر مشتمل مسلم لیگ (ن) کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء سے متعلق کافی تحفظات تھے جن کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہونی چاہیے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں شہباز شریف کی گرفتاری کس طرح اثرانداز ہوگی؟ اپنے تحفظات سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔اس موقع پر سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے حلقہ میں اپنے بھتیجے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر فارم بانٹے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صرف ان کے خلاف نوٹس کی حد تک کارروائی کی ہے، یہ قبل ازانتخابات دھاندلی کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے

ضمنی الیکشن بیرون ملک مقیم شہری:انٹرنیٹ ووٹنگ کےلیے پاس کوڈ جاری کردیے گئے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top