تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت

اسلام آباد: (14 مارچ 2018) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصراللہ گھمن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ رضا نصر اللہ گھمن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے عمران خان سے ملاقات میں پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور اس کے سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ختتم نبوت قانون میں ہونے والی ترمیم اور حکومت کی جانب سے مرکزی فرد کو سامنے لانے کے مطالبے کو نہ مانے جانے پر چوہدری رضا نصراللہ گھمن نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

رضا حیات ہراج کی تحریک انصاف میں شمولیت

اس سے قبل 07 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ (ن) لیگ کے ایم این اے رضا حیات ہراج نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اس سے چند روز قبل اس قسم کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور قاسم نون نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم رضا حیات ہراج اور قاسم نون نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رضا حیات ہراج کی تحریک انصاف میں شمولیت

فاٹا سے آزاد سینیٹر مرزا آفریدی باضابطہ طور پر ن لیگ میں شامل

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top