تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین قومی اسمبلی کل اسلام آباد طلب

مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین قومی اسمبلی کل اسلام آباد طلب

لاہور: (15 نومبر 2017) مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔ حکومتی اراکین اسمبلی کو کل ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی تجویز پر پارلیمانی جماعتوں کا اگلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ آئین میں ترمیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔ کل پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس دوبارہ ہوگا۔

اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا، جبکہ نئی حلقہ بندیوں کا بل پہلے ہی قومی اسمبلی میں پیش کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پارلیمانی جماعتوں کا آئین میں ترمیم پر اتفاق

جاتی امراء کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس بنانے پر عملدرآمد روک دیا گیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top