تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار روز کیلئے موخر

مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار روز کیلئے موخر

اسلام آباد: (12 ستمبر 2018) مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 روز کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کے انتقال کے باعث اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 روز کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت سے رابطہ کر کے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے انتقال کے باعث (ن) لیگ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اجلاس میں شرکت ممکن نہیں۔سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اور معمول کا اجلاس بلایا جائے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہونا تھا جو اب پیر کو ہوگا۔ مشترکہ اجلاس سے نومنتخب صدر عارف علوی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

بیگم کلثوم نواز کی نماز جمعہ کی شام جاتی امراء میں ادا کی جائے گی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top