تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) کا رانا مشہود کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار

مسلم لیگ (ن) کا رانا مشہود کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد: (02 اکتوبر 2018) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رانا مشہود کے بیان سے (ن) لیگ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مشہود کا بیان قابل حیرت اور باعث تعجب ہے۔ ان سے جواب طلب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان سے (ن) لیگ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔واضح رہے کہ رانا مشہود نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں، پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ڈلیور نہیں کر پائی اور یہ بھی احساس ہورہا ہے کہ انتخابات میں جو ہوا غلط ہوا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

رانا مشہود نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ انہیں سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف ہی بہتر چوائس تھے۔ الیکشن میں جیتنے والی جماعت کو گھوڑا سمجھا گیا لیکن وہ خچر نکلی۔رانا مشہود کا وضاحت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کسی ڈیل کی بات نہیں کررہے۔ اداروں کے درمیان جو گفتگو ہوتی ہے اس کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مشہود کو کیا پتہ کہ کیا مذاکرات ہوئے؟ رانا مشہود سے زمینوں پر قبضے سے متعلق پوچھا جائے یا تھانیداروں اور پٹواریوں سے متعلق پوچھا جائے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیے

آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی، رانا مشہود

رانا مشہور کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری

 

Comments are closed.

Scroll To Top