تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب کیلئے گیارہ گروپ تشکیل دے دیئے

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب کیلئے گیارہ گروپ تشکیل دے دیئے

لاہور: (14 نومبر 2018) مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب کیلئے گیارہ گروپ تشکیل دے دیئے ہیں۔

سینیٹ کی خالی ہونے والی اپنی ہی دو نشستوں کو دوبارہ جیتنے کیلئے مسلم لیگ (ن) پنجاب نے بیٹھک لگا لی۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن جیتنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں میاں مرغوب احمد، منشااللہ بٹ، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ خان اور ندیم کامران سمیت اراکین اسمبلی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن) نےسینیٹ انتخابات میں ووٹ کے تحفظ کیلئے گیارہ گروپس بھی تشکیل دئیے۔ جبکہ اراکین کو ووٹنگ کا درست طریقہ کار بتایا اور ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہار یا جیت ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی۔ ایوان میں ہم متحد رہیں گے۔ گذشتہ انتخاب میں بھی ہمیں ہی زیادہ ووٹ ملے تھے اور اس بار بھی پوری کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی پر تبادلہ خیال

جعلی ڈگری کے باعث مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نااہل قرار

 

Comments are closed.

Scroll To Top