تازہ ترین
مسلم لیگ ن کا حمزہ شہبازکو وزیراعلیٰ پنجاب، چوہدری اقبال اسپیکر کے لیے نامزد

مسلم لیگ ن کا حمزہ شہبازکو وزیراعلیٰ پنجاب، چوہدری اقبال اسپیکر کے لیے نامزد

لاہور: ( 13اگست 2018) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ‏حمزہ شہباز کو پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلی ٰپنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امید وار ہوں گے۔ماڈل ٹاون لاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ چوہدری اقبال گجرکوا سپیکر نامزد کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف پنجاب میں بھرپور انداز سے سیاست کریں گے۔سابق وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں عمران خان کے اسی سے زائد ایم این اے عوامی مینڈیٹ کی بجائے خلائی مینڈیٹ لائے ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ پنجاب میں ایک نااہل شخص نے آزاد امیدواروں کی منڈی لگائی نااہل جہانگیر ترین نے آزاد امیدواروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح جہاز میں لاد کر بنی گالا پہنچایا۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب بھی مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت ہے اور ن لیگ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کردیا

قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کا اجلاس 13 اگست کو طلب، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 کو ہوگا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top