تازہ ترین
مسلم لیگ (ن) سے گلہ ہے، جاوید ہاشمی

مسلم لیگ (ن) سے گلہ ہے، جاوید ہاشمی

ملتان: (13 مارچ 2018) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نون لیگ سے گلہ ہے، مجھ سے پوچھا تک نہیں کہ کیا ہورہا ہے۔

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نگران حکومت آئی تو اس پر متفق نہیں ہونے دیا جائے گا، معاملہ پھر سپریم کورٹ میں چلاجائے گا اور انتخابات ایک یا دو مہینے کیلئے منسوخ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بات آئین سے ہٹ کر ہوتی ہے وہ مارشل لاء ہوتا ہے۔ اب ایک دوسرے کو جوتے مارنے کی سیریز چل پڑی ہے۔ نوازشریف کو جیل میں ڈالا گیا تو احتجاج بڑھے گا، جمہوریت اور پاک فوج کو آمنے سامنے نہ کریں۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ججز نے پی سی او کے تحت حلف اٹھائے، آج وہی ملک وقوم کے فیصلے کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پیچھے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز رو رہے تھے کہ ہمیں ووٹ دینا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں لیکن ملک بچانے کی جنگ ضرورلڑوں گا۔

یہ بھی پڑھیے

جب مروں تو مسلم لیگی پرچم میں دفنایا جائے، جاوید ہاشمی

بیگم کلثوم نواز کی جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی حمایت

 

Comments are closed.

Scroll To Top