تازہ ترین
مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم بھی غم امام حسین میں شامل

مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم بھی غم امام حسین میں شامل

ویب ڈیسک: (20ستمبر 2018)ہر سال ماہ محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم بھی غم امام حسین میں شامل ہو جاتے ہیں.

محرم الحرام میں غیر مسلم بھی عاشقان امام حسین میں شامل ہوجاتے ہیں۔ جو ہرسال کی طرح عزاداری اور مجالس میں شرکت کے ساتھ نیاز بھی کرتے ہیں جبکہ نیاز اور سبیلوں کے علاوہ دس محرم الحرام کی مجلس کا اہتمام بھی کرتے ہے۔ہر مذہب اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی امام حسین سے محبت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ شہداء کربلا کی قربانی نہ فقط عالم اسلام بلکہ عالم انسانیت کے لیے بھی تھی۔

مسلم عزاداروں کا کہنا ہے ابن علی نے احسان فقط اسلام پر نہیں بلکہ انسانیت پر کیا ہے اس لیے ہر انسان حضرت امام حسین سے محبت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نو محرم الحرام کے جلوس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top