تازہ ترین
مسئلہ کشمیر: بھارت سے تعلقات میں پیشرفت ممکن نہیں، ایاز صادق

مسئلہ کشمیر: بھارت سے تعلقات میں پیشرفت ممکن نہیں، ایاز صادق

اسلام آباد: (13 فروری 2018) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پر امن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات میں پیشرفت ممکن نہیں۔ 

پارلیمںٹ ہاؤس میں جر منی کے سفیرمارٹن کوبلراور فیڈرل اکیڈمی آف سیکیورٹی پا لیسی آف جرمنی کے سینئر افسران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں طویل المدتی پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں پاک  امریکہ تعلقات پر ایک صفحے پر ہیں اور چاہتی ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی پر کسی بھی قسم کا بیرونی دباؤ نہ ہو۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی عزت اور وقار پر کو ئی سمجھوتہ کیے بغیر بھارت کے ساتھ بہتر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات میں پیشرفت ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پارلیمنٹ کی توہین ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایاز صادق

نیا سال پاکستان کی ترقی، خوشحالی کا سال ثابت ہوگا، ایاز صادق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top