تازہ ترین
مری : گیس لیکج کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

مری : گیس لیکج کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

مری : (12 فروری 2018) مری کے علاقے ڈھوک جبر مسیاڑی میں گھرمیں گیس لیکج سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مری میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیں۔

ریسکیو کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

دوسری طرف مری کے علاقے بھوربن کےنواح میں کمرے میں ہیٹر کی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے نوبیاہتا دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔ دونوں چند روز قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

:یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: لکپاس کے قریب مسافرکوچ کوحادثہ، دس افراد جاں بحق

فیصل آباد : ٹریفک حادثہ، 2 طالبات زخمی

 

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top