تازہ ترین
مریم نواز کل لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گی

مریم نواز کل لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گی

اسلام آباد: (18 اکتوبر 2017) مریم نوازکل لاہورسےاسلام آبادکےلیےروانہ ہوں گی۔جہاں وہ انیس اکتوبر کواحتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔ مریم نوازاسلام آباد دورے کے دوران اپنے سمدھی منیر حسین کے گھرقیام کریں گی۔

مریم نوازکل احتساب عدالت میں پیشی کے لیئے جاتی امراء سے اسلام آبادکے لیے روانہ ہوں گی۔ مریم نوازکواحتساب عدالت نے19اکتوبر کو طلب کررکھا ہے۔ وہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچیں گی جہاں وہ اپنے سمدھی چوہدری منیرکے گھر قیام کریں گی۔ مریم نوازاحتساب عدالت میں پیشی کے بعداتوارکی شام لاہورآئیں گی۔

گزشتہ پیشی میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کی سماعت کے لئے کمرہ عدالت میں آئے تو اس موقع پر وکلا نے شور شرابا شروع کردیا،وکلا کا کہنا تھا کہ ہمیں اندر جانے نہیں دیا گیا، جب تک تمام وکلاء اندر نہیں آجاتے عدالتی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔

کمرہ عدالت میں بدنظمی اور ہلڑ بازی کے باعث معزز جج اٹھ کر چلے گئے اور تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور سماعت انیس اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ مریم نواز کے ساتھ پرویز رشید، آصف کرمانی اور وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی عدالت میں موجود تھے۔

نواز شریف، حسن اور حسین نواز پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ اسٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر صرف پارک لین اپارٹمنٹس میں نامزد ملزم ہیں۔

گزشتہ سماعت سے قبل ہونے والی سماعت میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی پر جج احتساب عدالت نے کہا تھا کہ ایک ملزم آتا ہے، دوسراجاتا ہے، اسی لیے غیر حاضر ملزمان کا کیس الگ کر ر ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خاندان میں دراڑیں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے ناکام ہونگے،مریم نواز

مریم نواز کا مسلسل دوسرے روز بھی حلقہ این اے 120 کا دورہ

Comments are closed.

Scroll To Top