تازہ ترین
مریم نواز کا گھر، گھر جاکر ووٹ مانگنے کا اعلان

مریم نواز کا گھر، گھر جاکر ووٹ مانگنے کا اعلان

لاہور: (03 ستمبر 2017) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی یقینی بنانے کے کارکنوں کو دن رات ایک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ والدہ کے لئے جلد ووٹ مانگنے گھر، گھر اور گلی، گلی جائیں گی۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں سینیٹر پرویزرشید، وفاقی وزیر پرویز ملک، ماجد ظہور، میاں مرغوب اور خواجہ حسان سمیت این اے 120 سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے شریک ہوئے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

مریم نواز نے ناراض کارکنوں کے گلے شکوے سنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں گھر، گھر اور گلی، گلی جاؤں گی، کارکن بھی حلقے میں جیت کے لئے دن رات ایک کردیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد لاہور سے خالی ہونے والی این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا، جس کے لئے امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم زوروشور سے چلائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے

نواز شریف ووٹ کی حرمت کیلئے لڑ رہے ہیں: مریم نواز

نوازشریف کی قسمت کا فیصلہ اب عوام کریں گے، مریم نواز

Comments are closed.

Scroll To Top