تازہ ترین
مریم نواز کا پاک فوج کے جواں سال میجر اسحاق کو خراج عقیدت

مریم نواز کا پاک فوج کے جواں سال میجر اسحاق کو خراج عقیدت

لاہور: (22 نومبر 2017) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے پاک فوج کے جواں سال میجر اسحاق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز نے آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’’قوم کے بیٹے آپ کو سلام‘‘۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واضح رہے کہ آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 28 سالہ میجر اسحاق شہید ہوگئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 سالہ شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر اسحاق کے جنازے میں شرکت کی۔

میجر اسحاق کی شہادت پر اپنے ٹویٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے جوان قربانیاں دیتے رہیں گے اور پاکستان کو پر امن ملک بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا ایک اور میجر شہید

پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی منظم ٹھکانا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

Comments are closed.

Scroll To Top