تازہ ترین
مردان :2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد

مردان :2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد

مردان : (13 فروری 2018) مردان کے شہر تخت بھائی میں دو دن قبل لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کی لاش گھر کے قریب نالے سے برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقامی وکیل نعیم خان ایڈوکیٹ کے منشی عبدالرازق کی تین سالہ بیٹی امامہ دو روز قبل لاپتہ ہوئی تھی جس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ تخت بھائی میں درج ہوا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیے۔

منگل کو تیسرے روز میونسپل کمیٹی کے اہلکار ڈرین کی صفائی کر رہے تھے کہ کمسن بچی امامہ کی لاش برآمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیااور لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

:یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چھریاں مار دیں

لاہور: پولیس کارروائی،12 جواری گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top