تازہ ترین
مردان: کمسن بچی پر جنسی تشدد اور قتل میں ملوث تین افراد گرفتار

مردان: کمسن بچی پر جنسی تشدد اور قتل میں ملوث تین افراد گرفتار

مردان:(10 اگست 2018) تخت بھائی میں کمسن بچی حسینہ پرجنسی تشدد اور قتل میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس زرائع کے مطابق مردان پولیس نے کمسن بچی حسینہ پر تشدداور قتل میں ملوث تین افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا جبکہ 50 افراد سے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیکر فرانزک لیبارٹری بجھوائے جائینگے۔

پولیس زرائع کے مطابق گرفتار افراد سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ چار روز پہلے نامعلوم درندوں نے تخت بائی سے پانچ سالہ بچی کو اغوا کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کیا تھا۔ کم سن بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: پی ایس او کے ٹینکر پر آتش گیر مادے سے حملہ

کراچی:گلشن معمار سے نیم بے ہوش لڑکی ملنے کا معاملہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top