تازہ ترین
این اے 120: جمعیت علمائے پاکستان کا (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

این اے 120: جمعیت علمائے پاکستان کا (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

لاہور: (13 ستمبر 2017) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ اگر مخالفین میں دم ہے تو میدان میں آکر مقابلہ کریں، اب حیلے بہانوں سے کام نہیں چلےگا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں انتخابی مہم چلانا ان کے لئے نیا نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے گارڈن ٹاؤن میں جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے، مریم نواز نے پیر اعجاز ہاشمی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں حمایت کی درخواست بھی کی ہے۔ جس پر پیر اعجاز ہاشمی نے نہ صرف ضمنی الیکشن میں حمایت کا وعدہ کیا بلکہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ غیرمشروط حمایت پر جمعیت علمائے پاکستان کے مشکور ہیں، انتخابی مہم میں پوری شریف فیملی کی سپورٹ حاصل ہے، حلقے کی عوام ان سےاچھی طرح واقف ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مخالفین سازشیں کرتے رہیں گے اور وہ حلقے کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار میرے بڑے اور والد کے ساتھی ہیں، میں ان سے متعلق اور کیا کہہ سکتی ہوں۔

اس موقع پر پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا پاکستان کو بچانے کے لئے نواز شریف کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ اس سےقبل مولانا راغب نعیمی نے بھی مریم نواز سے ملاقات کے دوران ضمنی الیکشن میں حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھئے

این اے 120: مریم نواز کی پولنگ ایجنٹس سے ملاقات

نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم ہونگے: مریم نواز

Comments are closed.

Scroll To Top