تازہ ترین
محمد عرفان پر عائد پابندی آج ختم ہوجائے گی

محمد عرفان پر عائد پابندی آج ختم ہوجائے گی

ویب ڈیسک (14 ستمبر 2017) طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان پر عائد 6 ماہ کی معطل پابندی کا آج خاتمہ ہورہا ہے۔ محمد عرفان کو جرمانے کی ادائیگی اور بحالی پروگرام میں شرکت کے بعد کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے پی ایس ایل ٹو سے قبل بکی سے ملاقات کی اطلاع پی سی بی کو نہیں دی تھی۔ انہوں نے پی سی بی کی تفتیش کے دوران غلطی کا اعتراف کرکے جرم قبول کرلیا تھا۔ جس پر پی سی بی نے فاسٹ بولر پر 6 ماہ کی معطلی سمیت 1 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

محمد عرفان پر معطلی کا اطلاق 14 مارچ 2017 کو ہوا تھا۔ ان پر عائد پابندی کا آج آخری دن ہے۔ محمد عرفان جرمانے کی ادائیگی اور بحالی پروگرام میں شرکت کے بعد کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ میں 8، 57 ون ڈے انٹرنیشنل میں 78 اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 7 کھلاڑی آؤٹ کئے ہیں۔

پی ایس ایل ٹو میں اسپنر محمد نواز پر 3 ماہ کی معطل سمیت 6 ماہ پابندی عائد ہوئی تھی۔ جس کے خاتمے کے بعد محمد نواز ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہوں نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرتے ہوئے 1 وکٹ بھی لی۔

یہ بھی پڑھیئے

لاہور:کبھی بھی کوئی میچ فکس نہیں کیا،محمد عرفان کا وضاحتی ٹوئٹ

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: محمد عرفان قصوروارقرار، ایک سال کی پابندی

Comments are closed.

Scroll To Top