تازہ ترین
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

کراچی: (10 ستمبر 2018) محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ نئے اسلامی سال 1440 ہجری کا آغاز 12 ستمبر کو ہوگا۔

چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر  میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور میں ہوئے۔اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرام کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک بھر میں مطلع ابر آلود تھا، جس کی وجہ سے کہیں سے چاند نظر آنے  کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ المبارک کو ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور 10 محرم یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس

 

Comments are closed.

Scroll To Top