تازہ ترین
متحدہ عرب امارات کا قطر پر دوغلی پالیسی کا الزام

متحدہ عرب امارات کا قطر پر دوغلی پالیسی کا الزام

دبئی (11 جنوری 2018) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے الزام عائد کیا ہے کہ قطر دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ دوحہ نے سعودی عرب کے ساتھ رابطہ رکھا لیکن سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے خلاف سازش کی تھی۔

سماجی رابطے کے نیٹ ورک ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات کے مملکتی وزیر نے کہا کہ قطر سے ہمیں عرب ممالک کو دہرے معیار کا سامنا ہے۔ دوحہ ایک طرف القاعدہ کی میزبانی کر رہا ہے اور دوسری طرف فلسطینی تنظیم حماس کی مدد کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ بھی خفیہ تعلقات رکھے ہوئے ہے۔

قرقاش کا کہنا تھا کہ قطر کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ رابطہ رکھا گیا مگر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے خلاف سازش بھی کی گئی۔ انور قرقاس کا کہنا تھا کہ عرب ممالک قطر کے ساتھ جاری بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن دوحہ کی طرف سے عدم تعاون کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

متحدہ عرب امارات: گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3 ہزار درہم جرمانہ

ایران نے امریکا کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

Comments are closed.

Scroll To Top