تازہ ترین
مایا علی کی ڈیبیو فلم ‘طیفا اِن ٹربل‘ کا شاندار پریمیئر

مایا علی کی ڈیبیو فلم ‘طیفا اِن ٹربل‘ کا شاندار پریمیئر

ویب ڈیسک:(20 جولائی 2018) معروف اداکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ‘طیفا اِن ٹربل‘ کا شاندار پریمیئر گذشتہ روز کراچی میں ہوا۔ فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ فلم ریلیز ہونے کی خوشی کو بیان نہیں کرسکتا، آپ لوگوں نے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہٹ کروادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم یہ سوچ کر بنائی گئی تھی کہ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی معیار کی فلم بنائی جائے جو پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردے۔

علی ظفر نے بتایا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو 25 ممالک میں ریلیز کی گئی ہے، ان 25 میں سے ایک درجن سے زائد ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اس سے قبل کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی گئی۔ علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ سینما آئیں اور فلم دیکھیں۔فلم کی اداکارہ مایہ علی نے کہا کہ علی ظفر کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا اور وہ ایک فیملی ممبر کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن رحیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 20 جولائی کو سینما جاکر ‘طیفا اِن ٹربل‘ ضرور دیکھیں کیوں کہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو بہت کچھ مِس کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مایا علی کا فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی ریلیز سے قبل علی ظفر کے نام پیغام

طیفا اِن ٹربل روس میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی

Comments are closed.

Scroll To Top