تازہ ترین
مایا علی کا فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی ریلیز سے قبل علی ظفر کے نام پیغام

مایا علی کا فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی ریلیز سے قبل علی ظفر کے نام پیغام

ویب ڈیسک:(19 جولائی 2018) پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے ڈیبیو فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی ریلیز سے قبل ساتھی اداکار علی ظفر کے لیے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اداکارہ مایا علی نے فلم کی تشہیر کے دوران علی ظفر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے طیفے یعنی علی ظفر کو قابل ستائش قرار دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

A man with big dreams, ambitions, beautiful thoughts, positive souls and above all a great human being…. What a beautiful journey of Teefa in trouble from the 1st date till now, saw him panicking about the team, wardrobe, stylist, cast and their comfort level but never saw him get low or down.. He has a strong belief in ALLAH and his key of success is to stay positive and have patience, @ali_zafar it’s an honour for me to have worked with you and I couldn’t have asked for anyone better than you as a co-star in my debut film… I have learned so so many good and positive things from you… You have put your soul in to this film which people will get to watch tomorrow… jabb niyat saaf ho to rasta Asaan ho he jaata hai… All the very best teefey… now this is YOUR time to shine once again Rockstar…😘 #teefaintrouble #20thjuly #alizafar #blessed #mayaali😘

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

مایا علی نے فلم کے پہلے دن سے لے کر آخری تاریخ تک اپنے تجربے کو بہترین اور خوبصورت سفر قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے عکس بندی کے دوران ٹیم، کاسٹ، اسٹائلسٹ اور وارڈروب کو گھبراتے دیکھا لیکن کبھی بھی علی کو ہمت ہارتے نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہے، ان کا اللہ پر مضبوط بھروسہ ہے اور ان کی کامیابی کی چابی مثبت اور صبر سے رہنا ہے۔مایا علی نے کہا کہ میں نے علی ظفر سے بہت کچھ اچھا اور مثبت سیکھا ہے اور میں نہیں کہہ سکتی کہ علی سے بہترین کوئی ساتھی اداکار میری ڈیبیو فلم میں ہوسکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ علی ظفر نے پوری جان اس فلم میں لگادی ہے۔ اداکارہ نے علی ظفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب نیت صاف ہوتی ہے تو راستے آسان ہو ہی جاتے ہیں۔واضح رہے کہ علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

علی ظفر کا عید الفطر پر فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top