تازہ ترین
ماہرہ خان کا ساحل سمندر پر فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان کا ساحل سمندر پر فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: (14 ستمبر 2017) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے حال ہی میں ساحل سمندر پر کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ نے یہ فوٹو شوٹ بھارتی فیشن برانڈ کیلئے کرایا ہے۔

A post shared by Diva’ni (@divaniindia) on

ماہرہ خان نے معروف بھارتی فیشن برانڈ ’’دیوانی‘‘ کیلئے بھاری اور خوبصورت ملبوسات پہن کر ساحل سمندر پر فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

ماہرہ فوٹوشوٹ میں ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور حسین نظر آرہی ہیں جبکہ لباس بھی ان پر خوب جچ رہے ہیں۔

اس سے قبل ماہرہ خان بھارتی میگزین ووگ کیلئے بھی فوٹوشوٹ کراچکی ہیں جس میں ان کی بغیر میک اپ تصاویر کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

ماہرہ ان دنوں پاکستان کے نامور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کسی شارٹ کٹ یا فحاشی سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے آگے آئی ہوں، ماہرہ خان

آخر کار ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی۔۔۔۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top