تازہ ترین
ماں کی سپریم کورٹ سے اپیل،بیٹی کو بازیاب کرایا جائے

ماں کی سپریم کورٹ سے اپیل،بیٹی کو بازیاب کرایا جائے

اسلام آباد: (11 جنوری 2018) تین ماہ سے لاپتہ چودہ سالہ لڑکی مہرین کی دکھیاری ماں اپنی فریاد لیئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔

راولپنڈی کی رہائشی مہرین کی والدہ کہ مطابق انکی بیٹی چودہ سالہ مہرین،بنگش کالونی سے لاپتہ ہوئی تھی۔والدہ کا کہنا ہے کہ میری حافظ قرآن بچی تین ماہ قبل محلے میں شام کو کھیلنے گئی تھی۔

لیکن اب تک نہیں لوٹی،کہیں بھی میری شنوائی نہیں ہورہی پولیس بھی مسلسل ٹال مٹول کررہی ہے اور ابھی تک میری بیٹی کو بازیاب نہیں کراسکی۔مہرین کی والدہ نے کہا کہ سپریم کورٹ اور میڈیا میری لاپتہ بیٹی مہرین کو ایک اور زینب بننے سے بچائے۔

:یہ بھی پڑھئیے

زینب کا قتل: قصور شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار

سرگودھا: 18سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

 

Comments are closed.

Scroll To Top