تازہ ترین
ماورا حسین کا ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

ماورا حسین کا ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

ویب ڈیسک:(04 اکتوبر 2018) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

ماورا حسین نے چیک کی کاپی بھی شیئر کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ سالگرہ کے روز ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے جمع کراؤں۔ یہ میرے وزیراعظم عمران خان کے لیے ہے۔

ماورا نے اپیل کی کہ تمام لوگ ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے بھی اداکارہ نے چیف جسٹس کے اقدام کو بھی سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

Blessed to start my B-Day with these amazing mothers at #BinteFatima this morning.. sooo many duas & so much Looove! 🎂 #Alhumdulillah 👉🏻 Especially loved meeting my #Haleema so talented & kind.. can’t wait for you all to watch her in #Aangan . I promised her on set that I’ll spend my birthday with her , she had forgotten my name but she hadn’t forgotten my promise. So much innocence & peace at this Old age Home! I hope & pray that no parents have to live to see their children abandon them. Please take care of your parents, be kind to them for we can never pay back for the love & affection & selflessness they raise us with!!! Thankyou #BinteFatima for being so amazing! P.S Meeting so many Mothers made me miss you my Maaamaaaa! @raziamakhdoom Hope you’re always proud of me & I can always love you & take care of you like you’ve done for me for all these years! I am because you are 💗🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻

A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاونٹس، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم سٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔

سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار عاطف اسلم نے ڈیم فنڈز کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کردیے

اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیم فنڈز کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کر دیئے

Comments are closed.

Scroll To Top