تازہ ترین
مانسہرہ : ٹرک بے قابو، 4 افراد جاں بحق 6 زخمی

مانسہرہ : ٹرک بے قابو، 4 افراد جاں بحق 6 زخمی

مانسہرہ : (12 جنوری 2018) مانسہرہ شاہراہ قراقرم پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مانسہرہ مٹاں والی میں شاہراہ ریشم غازی کوٹ کے مقام پر ایبٹ آباد کی طرف سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا،جس سے کار میں سوار ایک خاتون اور دو بچیوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےجبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔تیز رفتار ٹرک گاڑی کو کچلتے ہوئے قریبی قبرستان میں قبروں پر جا گرا۔پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کےبعدڈرائیورٹرک چھوڑکرفرارہو گیا۔

:یہ بھی پڑھئیے

چنیوٹ ٹریفک حادثہ،11 افراد زخمی

لاہور ٹریفک حادثہ: ایک نوجوان جاں بحق

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top