تازہ ترین
مافیا الٹا بھی لٹک جائیں تو ہمیں مجبور نہیں کرسکتے، فیاض الحسن چوہان

مافیا الٹا بھی لٹک جائیں تو ہمیں مجبور نہیں کرسکتے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: (12 دسمبر 2018) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب شروع ہوتا ہے تو وہ اپنا نام جمہوریت رکھ لیتے ہیں۔ مافیا کو پیغام ہے الٹا بھی لٹک جائیں ہمیں مجبور نہیں کرسکتے۔ جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی کوشش پر خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اسمبلی آنے کی بجائے لندن یاترا کا پروگرام بنایا، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے نے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواجہ برادران ارب پتی کیسے بنے؟ علیم خان کا سعد رفیق سے کوئی کاروباری تعلق نہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قانون بنانا تو آسان کام ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرانا انتہائی مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوتا ہے تو وہ اپنا نام جمہوریت رکھ لیتے ہیں۔ مافیا کو پیغام ہے الٹا بھی لٹک جائیں ہمیں مجبور نہیں کرسکتے، جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیے

فیاض الحسن چوہان کو نواز شریف پر تنقید مہنگی پڑ گئی

فیاض الحسن چوہان کی مولانا فضل الرحمان اور حمزہ شہباز پر کڑی تنقید

 

Comments are closed.

Scroll To Top